آن لائن (اعتماد ٹی وی) سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ دو ایسے مقامات ہیں جہاں سال بھر زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور سعودی معشیت دارومدار بھی اس پر ہے۔ مسلمانوں کے لئے یہ مقدس مقامات بہت اہمیت کے حامل ہیں عمرہ و حج کی ادائیگی ، آب زم زم پینا، حجرا سود کو بوسہ دینا ۔
اب سے آب زم زم پر بھی نئی پابندی لگا دی گئی ہے۔ پہلے پہل زائرین کو حج و عمرہ کی ادائیگی کے بعد آب زم زم ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں تھی بلکہ ائیر لائنز کمپنیاں اس کو ائیر پورٹ پر مہیا کر دیتی تھیں۔ اور کچھ زائرین ہاتھ میں موجود بیگز میں آب زم زم لے جاتے تھے جس پر اب نئی پابندیاں لگائی گئیں ہیں۔