چین میں ایک شخص نے اپنے پالتو جانوروں کے لئے بڑا کام کر دیا ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) گھر انسان کی ضرورت ہے انسا ن کو اپنی زندگی گزارنے کے لئے ایک چھت چاہیے ہوتی ہے جس کے سائے میں وہ سکون کے لمحات گزار سکے۔ لیکن کیا کسی نے سوچا ہے کہ جانوروں کو بھی گھر کی ضرورت ہوتی ہے۔
گھر بھی ایسا جس میں سوئمنگ پول اور ائیر کنڈیشنر نصب ہو۔ انسان اپنی تمام زندگی اپنے موجودہ حالات کو بہتر کرنے میں وقف کرتا ہے۔ تب جا کر ڈھنگ کی زندگی گزار پاتا ہے لیکن بیرون ممالک میں انسانوں سے زیادہ آرام دے زندگی وہا ں کے پالتو جانور گزار رہے ہیں۔
ایس ہی چین میں موجود ایک شخص نے اپنے پالتو کتوں کے لئے 51 ہزار ڈالر کا گھر تیار کروایا ہے یہ مالیت پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ روپے تک بنتی ہے۔ چین کے صوبے جیان ژو کے رہائشی بزنس مین نے اپنے کتوں کے لئے ایک بڑا شاندار گھر تیارکروایا ہے جس کی منصوبہ بندی 2019 میں ہی شروع کر دی تھی۔ اس گھر کی تعمیر میں تقریباً 3 سال کا عرصہ لگا۔
پالتو کتوں کے لئے تیار کئے گئے گھر میں سوئمنگ پول، ٹی وی سیٹ، ڈرائیر، ٹوائلٹس، ائیر کنڈیشنگ، ڈسپنسر سب موجو ہیں۔