رنگ کے ذریعے اپنی شخصیت کے بارے میں جانیں ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) انسان کی شخصیت کو جاننے کے بہت سے طریقے ہیں ان میں سے ایک رنگ ہے۔ ہر انسان کو کوئی نہ کوئی رنگ پسند ہوتا ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ یہ کس مزاج کا حامل شخص ہے ۔ لوگوں سے میل جول میں کیسا ہے؟
ایسے ہی سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹ کے ذریعے بھی اس کا اندازہ لگایا جاتا ہے ایسے کھیل لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنتے ہیں۔ جیسے کہ کوئی ایک رنگ چنیں اور جانیں آپ کس شخصیت کے مالک ہیں۔رنگ اپنے اندر بہت کچھ رکھتے ہیں یہ مزاج کا دھیما پن ، شوخی سب عیاں کر دیتے ہیں ۔
اگر کسی کا پسندیدہ رنگ سرخ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پرجوش طبعیت کا حامل شخص ہے ۔ لال رنگ کیوں کہ غالب آتا ہے تو ایسے شخص کو دبانا آسان نہیں ہوتا۔ ایسے افراد اپنی آزادی، صلاحیتوں کو کسی صورت بھی دبانے کو تیا ر نہیں ہوتے۔ رشتے نبھانے میں ایسے افراد پرجوش نظر آتے ہیں لیکن یہ ان تمام چیزوں کے علاوہ ہر کام شوق سے کرتے ہیں جو ان کے ہمسفر کو پسند ہو۔
اگر کسی کا پسندید رنگ نیلا ہے توایسے لوگ رومانوی طبعیت کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کو قدرت سے پیا ر ہوتا ہے پھول ، ہوا ، پودے اور جانور ان کی دلچسپی کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ تصوراتی دنیا میں رہتے ہیں۔ اور ایک اچھے ماحول میں کام کرنا پسند کرتے ہیں۔