چین نے ٹریک پر اُلٹا چلنے والی ٹرین متعارف کر وادی ۔
چین نے ٹریک پر اُلٹا چلنے والی ٹرین متعارف کر وادی ۔
چین میں اسکائی ٹرین کا 800 میٹر کا تجرباتی کا ٹریک تیار کیا گیا اور یہ ٹرین میگنیٹک نظام کے تحت سفر کرے گی۔
اس ٹرین کی پٹری کو مقناطیسی طریقے سے تیار کیا گیا ہے اس پر ٹرین ہوا میں معلق ہو کر چلتی ہے ۔ ٹریک کے لئے انتہائی طاقتور مقناطیس استعمال کئے گئے ہیں
جو کہ ٹرین کو اتنی طاقت فراہم کریں گے جس سے یہ ٹرین ہوا میں تیری ہوئی محسوس ہو گی۔
ٹرین میں فی الحال 88 مسافر سفر کر سکتے ہیں مگر دیگر مقناطیسی یا ماگلیو ٹرینوں کے برعکس یہ ٹرین زمین سے قریباً 10 میٹر بلندی پر سفر کرتی ہے ،
50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے یہ ٹرین حقیقت میں ٹریک پر الٹی سفر کرتی ہوئی نظر آئے گی، اس مقناطیسی ٹرین کی یہ خاصیت ہے کہ اس میں بجلی انتہائی کم استعمال ہو گی۔
اس کے لئے تیار کردہ مقناطیسی ٹیکنالوجی ہی اس کو آگے دھکیلے گی۔
حکام نے یہ بھی خیال ظاہر کیا ہے کہ کچھ عرصے بعد اس ٹریک کو مزید پھیلانے کا کام کیا جائے گا اور ٹرین کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔