اپنی بیوی کی تکلیف کو دور کرنے کے لئے میں ایسی جگہ گیا کہ حیران رہ گیا ۔حسن نثار
اپنی بیوی کی تکلیف کو دور کرنے کے لئے میں ایسی جگہ گیا کہ حیران رہ گیا ۔حسن نثار
سنئیر صحافی و کالم نگار حسن نثار صاحب نے اپنی زندگی سے ماخؤذ ایک ایسا واقعہ سنایا ، انھوں نے بتایا میری بیوی کو گزشتہ تین ماہ سے کندھوں اور گردن کے
پچھلے حصے میں درد تھا ۔ جس کے علاج کے لئے میں جگہ جگہ پھر رہا تھا لیکن آرام نہیں آ رہا تھا ۔
ایک جگہ سے ہمیں معلو م ہوا کہ آپ فلاں جگہ ایک ریٹائرڈ کرنل بیٹھتے ہیں ان کے پاس چلے جائیں ۔ حسن نثار کا کہنا ہے کہ میں سن کر کافی حیران ہوا
کہ ریٹائرڈ کرنل کیا کر سکے گا ۔ لیکن خیر میں نے سوچا آزمانے میں کیا حرج ہے؟ میں اپنی زوجہ کو ان کے پاس لے گیا۔
حسن نثار نے بتایا کہ جب میں نے ان کو اپنی بیوی کی کیس ہسٹری بتائی تو انھوں نے بیٹھے بیٹھے کہا کہ آپ کے بازو ں کا سائز بھی ڈسٹرب ہو چکا ہے ۔
حسن نثار کہتے ہیں کہ میں حیران رہ گیا کہ اب تک انھوں نے چیک نہیں کیا اور فرسٹ سیشن میں ہی انھوں نے بتا دیا ۔ انھوں نے بتایا ہم نہ دوائیا ں کھلاتے ہیں نہ اور کوئی ہربل علاج ہے ۔
آپ کی زوجہ کے آٹھ سے دس سیشن ہوں گے آپ کو ان کے لئے آنا ہو گا ۔ حسن نثا ر کا کہنا ہے کہ ابھی تین سے چار سیشن ہوئے ہیں اور نتائج دیکھکر ہم حیران رہ گئے۔
کرنل ریٹائر ڈ جاوید مرزا جوکہ کاروپریکٹر، ہربل ایکسپرٹ فلیکس سولوجسٹ ، میڈیکل پامسٹ بھی ہیں۔ انھوں نے اپنی دو کتابیں مجھے پڑھنے کو دی جن میں سےا یک بیماری اور اس کی علامات اور دوسری خوبصورتی اور بڑھاپا۔
ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بیماری ایسی نہیں ہے جو کہ بتا کے نہ آئے کیونکہ ہمیں معلوم نہیں ہوتا اس لئے ہم بے خبری میں مارے جاتے ہیں۔ لیکن ان کتابوں کے ذریعے زندگی خاصی سہل ہو جاتی ہے ۔
میں نے کرنل صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ مجھے ہفتے میں آٹھ سے دس منٹ دے دیا کریں تاکہ میں اپنے بہن بھائیوں کے سوالات ان سے کر سکوں اور ان کی تکالیف کو دور کر سکوں۔