ہانگ کانگ میچ میں محمد رضوان کی کاکردگی نے سابق کرکٹر کو دیا تنقید کا موقع۔
ہانگ کانگ میچ میں محمد رضوان کی کاکردگی نے سابق کرکٹر کو دیا تنقید کا موقع۔
پاکستان ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے لئے سپر فور مرحلے کاآغاز کل سے ہو گا ۔ جس میں بھارت کو اے 1 اور پاکستان کو اے 2 کا نام دیا گیا ہے
جبکہ سری لنکا کو بی 1 اور افغانستان کو بی 2 کا نام دیا گیا ہے۔ سپر فور کے پہلے میچ میں کل شارجہ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگ
ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں قومی کرکٹرز کی پرفارمنس کو جہاں سراہا جا رہا ہے وہیں قومی ٹیم کے سابق کپتان نے محمد رضوان پر کڑی تنقید کر دی ۔
وسیم اکر م کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کا ناٹ آؤٹ جانا کوئی قابل فخر بات نہیں ہے اگر آپ تھکے ہوئے ہیں تو بہتر ہے کہ باؤنڈریز لگائیں ۔
آؤٹ ہو جائیں تو بھی کوئی بات نہیں جبکہ آپ کے پاس لائن میں آصف ہیں افتخار ہیں ، نواز ہیں شاداب بھی موجود ہیں
آپ کی بیٹنگ آٹھویں نویں نمبر تک ہے۔ وسیم اکرم نے مزید کہا کہ اس فارمیٹ میں 57 گیندوں پر 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جانے کا کیا فائدہ ، باقیوں کو پسند آ سکتا ہے لیکن مجھے پسند نہیں آ یا۔
جبکہ محمد رضوان کو میچ میں 57 گیندوں پر 78 رنز بنانے کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔