بھارت کے شہر بھوپال میں والد کے سے لڈو گیمز میں متعدد بار شکست کھانے کے بعد ایک 24 سالہ خاتون نے فیملی عدالت سے رجوع کر لیا۔
لاک ڈاؤن کے دورانیے میں خاتون اس کے دو بہن بھائی اور ان کے والد لڈو کا کھیل کھیلتے تھے۔ کچھ کھیل ہارنے کے بعد ، اس نے اپنے والد سے ناراضگی پیدا کر لی ، جو وقتا فوقتا بڑھتی گئی اور اس معاملے کو حل کرنے کے لئے خاندان کو صلاح مشورہ کروانا پڑا۔
آج کل ، بچے شکست برداشت کرنے سے قاصر ہیں اسی لئے اس طرح کے معاملات سامنے آتے ہیں۔ فیملی عدالت کی کونسلر سریتا راجانی نے ایک ہندوستانی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ انہیں شکست قبول کرنا سیکھنا چاہئے۔
ایک 24 سالہ نوجوان عورت ہمارے پاس آئی تھی اور کہا تھا کہ جب وہ اپنے بہن بھائیوں اور والد کے ساتھ لڈو کھیل رہی تھی تو اس کے والد نے اس کا ٹوکن (گٹی) اُڑا ڈالا اور اسے لگا کہ اس کا اعتماد توڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے والد پر بہت زیادہ اعتماد کیا ہے اور انہیں امید نہیں ہے کہ وہ ان کے ہاتھوں شکست کھائیں۔
رجنی نے کہا کہ اپنے والد سے کئی بار ہارنے کے بعد اس خاتون کی ناراضگی اتنی بڑھ گئی کہ اس نے اپنے باپ کو باپ سمجھنا ہی چھوڑ دیا۔ وہ اب تک چار بار صلاح مشورے کر چکی ہیں اور صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔