وزیر تعلیم نے سکول کھولنے سے پہلے ہی انتباہ کر دیا، بچوں کو مزید چھٹیوں کا فیصلہ؟
مورخہ 14 جنوری کی رات کو وفاقی وزیر تعلیم نے بچوں کے سکول کھولنے کے حوالے سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اہم پیغام جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق، ان کا کہنا تھا کہ سکول کھولنے سے پہلے صحت اور تعلیم کے وزراء کی میٹینگ کل ہوگی، جس میں کرونا کے متعلق تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ تعلیمی اداروں کو کھولا جائے مگر ختمی فیصلہ صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔