سردی میں پھر سے شدت، برفباری اور بارش، سب تیار رہیں، مزید جانئے۔
اسلام آباد (نیو ڈیسک) موسم کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں آپ کو بتاتے چلیں کہ موسم سرد ہونے کے ساتھ ساتھ بارش اور برفباری کی مختلف پاکستان کے علاقوں میں پیشین گوئی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خوشک رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کے ساتھ ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں زیادہ تر مطلع ابر آلود رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ مری میں رات اور شام میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ مزید نارووال سیالکوٹ اور حافظ آباد میں صبح کے وقت دھند جاری رہے گی۔
صوبہ خیبر پختونخواہ کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ، چترال، کوہستان، مانسہرہ، دیر اور سوات میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
پورے صوبہ سندھ میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔