موجودہ پاکستان کی صورت حال میں بہتری لانے کے لئے، آج قومی اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پیش نظر فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے کے لئے ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔
اجلاس میں انتہائی نا خوشگوار واقع پیش آیا، جس میں سابقہ وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے اہم رکن شاہد خاقان عباسی کی طرف سے انتہائی بد تمیزی کا مظاہرہ کیا گیا۔
اس پر بات کرتے ہوئے، وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہر دوسرے روز اپنی اصلیت دیکھاتے رہتے ہیں۔ آج انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے بد تمیزی کی اور انہیں جوتا مارنے کی وارننگ دی۔