مگر مچھ تقریباً زمین میں تقریباً 65سالوں سے موجود ہے۔ اور اتنی صدیاں گزارنے کے باوجود ان کے شکل اور جسامت میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔تاہم مگر مچھ سے متعلق اور بھی کئی ایسی حیران کن باتیں ہیں:
ایک مگر مچھ کی اوسط عمر تقریباً 80 سال ہوتی ہے۔ سب سے طویل عمر روس میں موجود ایک مگر مچھ کی تھی جس کی عمر 115 سال تھی۔ مگر مچھ کا منہ کا کھولنا خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ کوئی جارحانہ رویہ اختیار کرنے والا ہے بلکہ یہ اس کی ایک نارمل سرگرمی ہوتی ہے، مگر مچھ اپنے منہ میں ٹھنڈک حاصل کرنے کے لئے یوں کرتا ہے، کیونکہ اس کو منہ کے ذریعے پسینے آتے ہیں۔
غضا کھانے کے دوران مگر مچھ کی آنکھوں سے آنسو بہتے ہیں۔ لیکن یہ بس ایک جسمانی ردِ عمل ہوتا ہے۔
مون سون کے موسم میں یہ بہت زیادہ غصے میں رہتے ہیں۔