نیک بننے کی تین خصوصیات ہیں حضرت علی ؓ نے فرمایا جب خدا کسی بندے کو نیک بنانا چاہتا ہے تو اسے کم بولنے،کم کھانے اور کم سونے کا الہام کردیتا ہے۔حضرت علی ؓ نے فرمایا جاہل ہی اپنی رائے کو کافی سمجھتا ہے بدترین رائے وہ ہوتی ہے جو شریعت کے خلاف ہو۔حضرت علی ؓ نے فرمایا حسد بیماریوں میں سب سے بدترین ہے۔حسد نیکیوں کو اسی طرح تباہ کر دیتا ہے جس طرح آگ لکڑی کو جلادیتی ہے۔
حضرت علی ؓ نے فرمایا برداشت کرنا دوستی کی زینت ہے اپنے دوست کی لغزش کو برداشت کرو دشمن کے حملہ آور ہونے کے وقت کے لئے جو دوست کی لغزشون کو برداشت نہیں کرتا وہ تنہائی کی موت مرتا ہے۔خدا کے نزدیک حضرت علی ؓ نے فرمایا جو شخص یہ جاننا چاہتا ہو کہ خدا کے نزدیک اس کی کیا قدرو منزلت ہے تو اسے یہ دیکھنا چاہئے کہ گناہ کا ارتکاب کرتے وقت اس کے نزدیک خدا کی کیا قدرو منزلت ہے۔اگر توکل سیکھنا ہے تو پرندوں سے سیکھو کہ جب وہ شام کو واپس گھر جاتے ہیں
تو ان کی چونچ میں کل کے لئے کوئی دانہ نہیں ہوتا۔تمہارا ایک رب ہے پھر بھی تم اسے یاد نہیں لیکن اس کے کتنے بندے ہیں پھر بھی تم کو نہیں بھولتا۔بھائیوں کے حقوق ضائع کرنے سے اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے دروازے بند کردیتا ہے اور