لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے سوشل میڈیا پر نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے سوشل میڈیا پر نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان کے بنے ہوئے قومی ادارے گنوا دیئے۔ انہوں نے خبر دی کہ کل عمران خان صاحب القادر یونیورسٹی کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ جبکہ نمل کے بعد یہ دوسری یونیورسٹی ہے، جو وہ بنانے جارے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خان کے علاوہ کون جس نے قوم کی تعمیر و صحت کے لئے بین الاقوامی معیار کے ادارے بنائے ہو؟
شہباز گل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سے پہلے نمل کالچ کی شکل میں 1 انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی یونیورسٹی اور 2 انٹرنیشنل لیول کے شوکت خانم کینسر ہسپتال لاہور اور پشاور میں بنا دیئے ہیں جبکہ اب دوسری یونیورسٹی اور تیسرا ہسپتال کھل رہا ہے۔ جو اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہسپتال ہے اور کراچی میں بن رہا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ کیا دنیا میں ہے کوئی جس نے یہ کارنامہ سرا انجام دیا ہو؟