اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) شعیب اختر نے اپنے بیان سے پھر پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) شعیب اختر نے اپنے بیان سے پھر پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔
تفصیلات کے مطابق، ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کیلئے جو تکالیف اٹھائیں وہ دوبارہ اٹھانے کے لئے تیار ہوں۔
ویڈیو میں شعیب اختر کو گھٹنے میں انجکشن لگواتے اور اس دوران برداشت کیے جانے والے درد سے کراہتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شعیب اختر نے اس ویڈیو کے ساتھ میں لکھا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کے دوران جو تکالیف اٹھائیں، اگر ایک بار پھر انہیں موقع ملے تو وہ پھر اٹھانے کو تیار ہے۔
انجکشن لگوانے کی وجہ کے بارے بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ چونکہ ان کا آپریشن میں 2 ماہ کی تاخیر ہوئی ہے اس لئے انہیں اس انجکشن کا سہارا لینا پڑا۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے سابق شعیب اختر نے سوشل پر بتا رکھا ہے کہ وہ گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی بتایا تھا کہ وہ جلد ہی گھٹنوں کی سرجری کیلئے آسٹریلیا کے شہر میلبرن جا ئینگے۔