کھانے پینے کی دُنیا میں سرکہ بھت اہمیت کا حامل ہے، یہ ایک اسلامی غذا بھی ہے۔ اسکا استعمال طب اسلامی میں معروف رہا ہے۔ لیکن اسکا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ مصنوعی طور پر تیار کیا جانے والا سرکہ ایسی غذا ہے، کیونکہ آج کال مصنوعی سر کہ کا رواج بہت عام ہیں۔
موجودہ دور میں خالص سرکہ ملنا مشکل نہیں ہے، لیکن بازاری کھانوں میں استعمال ہونیو الا سرکہ سنتھیٹک ہے۔ سبزیوں اور پھلوں سے بنایا جانے والا سرکہ اصلی اور مفید ہوتا ہے۔ تاہم سیب اور انگور کا سرکہ افضل شمار کئے جاتے ہیں، اور یہ صحت کے لئے بہت زیادہ فائدہ ہے۔
سیب یا انگور کے سرکہ میں گندم یا جو کی روٹی بھگو کر کھانے سے غیر معمولی راحت اور توانائی ملتی ہے۔