پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری حالیہ انٹرویو کی وجہ سے خبروں میں سر گرم۔
پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری حالیہ انٹرویو کی وجہ سے خبروں میں سر گرم۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین ہمیشہ کسی نہ کسی متنازع بیان کی وجہ سے خبروں میں سرگرم رہتے ہیں۔
جیسے کہ اپنی اردو کی وجہ سے وہ میڈیا پر ٹرول کیے جاتے ہیں۔ متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جہاں پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کو اقتدار دلانے میں کامیاب ہوئی وہاں پیپلز پارٹی کی اپنی وزارت کو لے کر کئی سوال کھڑے ہو گئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز سی این این پر انٹرویو دیا جس میں میزبان نے سوال کیا کہ شہباز شریف کی حکومت میں آنے کے بعد خبریں پھیل رہی ہیں کہ آپ وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گے ۔
کیا آپ بحثیت صدر پارٹی اس بات کو قبول کرتے ہیں؟ جس پر بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ نہیں ابھی اس کے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔
اینکر نے ایک اور سوال کیا کہ پاکستان میں ہمیشہ سے خاندانی سیاست کو فروغ دیا گیا ہے ؟ شریف بردران اپنی حکومت کے حوالےسے ہمیشہ تنقید کا شکار رہیں ہیں۔ آپ بھی دو سابق وزیراعظم کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ بالکل ایسا سوال ہے کہ آپ امریکی سیاستدان ہیلری کلنٹن پر تنقید کریں کہ ان کو سیٹ اس لئے ملی کیونکہ ان کے شوہر سیاست میں تھے۔
اینکر نے اس پر کہا کہ یہ سوال بہت اہم ہے ۔ اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ عمران خان کا پشاور جلسہ ایک تاریخی جلسہ تھا ا تنا ہجوم آج تک پاکستان کی تاریخ میں دیکھا نہیں گیا ۔اس کے باوجود پاکستان کے جمہوری نظام میں خاندانی سیاست ہی اوپر رہی ہے۔
بلاول بھٹو اس جواب پر لڑکھڑا گئے اور انھوں نے کہا کہ یہ سچ ہے پاکستان میں خاندانی سیاسی نظام چلتا آ رہا ہے لیکن میں اس نظام کا حصہ نہیں بننا چاہتا تھا حالات ایسے بن گئے کہ مجھے سیاست میں آنا پڑا۔