پاکستان کے دس جنگلات جہاں جنگلی حیات کی موجودگی کا انکشا ف ہوا ہے ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی ) جنگلات زمین کا توازن بحال رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان میں 10 ایسے جنگلات ہیں جہاں نایاب جاندار پائے جاتے ہیں۔ جن میں دسویں نمبر پر ہے ڈافر جنگل جو کہ منڈی بہاؤ الدین کے قریب موجود ہے اس کا رقبہ تقریباً7135 ایکڑ ہے۔
نویں نمبر پر مصنوعی جنگل یعنی انسانی ہاتھ سے لگایا ہوا جنگل ہے جو کہ سرگودھا کا جنگل ہے۔اس کو 1865 میں تعمیر کیا گیا ۔ اس جنگل کے قیام کا مقصد کراچی و لاہور کے مابین سستی تفریخ گاہ بنانا تھا ۔ ا س جنگل میں باقاعدی طور پر جنگلی جانوروں کو چھوڑا گیا تا کہ یہاں جانوروں کی افزائش ہو ۔ یہ جنگل اتنا بڑا ہے کہ اس کا کچھ حصہ قصور سے جا ملتا ہے۔
آٹھویں نمبر پر بلوچستان کی چوٹی کوہ چیلتن کا جنگل ہے جو کہ ایک سر د علاقہ ہے۔ اس جنگل کو جنگلی حیات کے لئے مختص کر دیا گیا ہے۔اس جنگل کے بار ے میں یہ بھی کہا جاتا ہے یہاں اللہ کے ولیوں نے قیام کیا او ر چلے بھی کئے ہیں۔
ساتویں نمبر پربیلا قادر آباد کا جنگل ہے۔ اس جنگل میں سفیدہ شیشم ، پیپل ،کیکر کے درخت موجود ہیں۔ اس جنگل میں گیدڑ ، خرگوش، ہرن، بلی ، طوطے کبوتر وغیرہ پائے جاتے ہیں۔یہ جنگل مقامی افراد کے لئے مکمل سیرگاہ ہے۔