Headlines

    ایک اور کامیابی۔۔

    پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے سیکیورٹی کی ایک بڑی خلاف ورزی کی نشاندہی کی ہے جس کے تحت پڑوسی ہیکرز کے ذریعہ سرکاری افسران اور فوجی اہلکاروں کے فون اور دیگر آلات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ جسے کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا گیا اور ملک کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

    فوج کے میڈیا ونگ نے کہا ، “مخالف انٹیلیجنس ایجنسیوں کے مختلف اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔”

    مزید پڑھیں: اقوام متحدہ نے پاکستان کے بارے میں بڑا اعلان کردیا

    Advertisement

    بیان میں مزید کہا گیا کہ ، “پاک فوج نے سائبر سکیورٹی پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سمیت ایسی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لئے ضروری اقدامات میں مزید اضافہ کیا ہے۔

    اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری محکموں کو ایک ایڈوائزری بھیجی جارہی ہے تاکہ وہ حفاظتی خرابیوں کی نشاندہی کرسکیں اور سائبر سیکیورٹی اقدامات میں اضافہ کرسکیں۔
    رواں سال مارچ میں ، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے سائبر حملوں کے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

    نیشنل ٹیلی کام اور انفارمیشن ٹکنالوجی سیکیورٹی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک خط کے تحت ‘واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی لگائی گئی تھی۔

    Advertisement