Headlines

    بل گیٹس بھی پاکستان کے کارنامے پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔۔

     

    مائیکرو ہےسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی پر پاکستان کی تعریف کردی۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بات کرتے ہوئے بل گیٹس نے جنوبی ایشیائی ممالک میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی صورت حال کو بہتری کی جانب گامزن قرار دیا جب کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔

    Advertisement

    سی این این کے میزبان فرید زکریا کے شو میں پاکستان میں کورونا کیسز کے جنوری سے اگست تک کا گراف دکھاتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ابتدا میں کورونا وبا کے متاثرین کی شرح خاصی خطرناک رہی لیکن اب کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے یعنی اب وہاں یورپ جیسی صورتحال ہے جو کہ خوش آئند ہے۔
    بل گیٹس نے بھارت میں کورونا وبا کی صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہاں اب بھی صورت حال جنوبی امریکا جیسی ہے حالانکہ ہم دیکھتے ہیں کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں وائرس کے خلاف مضبوط قوت مدافعت اور نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کم اموات ہوئیں۔
    مزید پڑھیں: ’’میری کیا اُوقات کہ میں اللہ پاک کے حکم کے آگے کچھ کہوں۔‘‘ معروف پاکستانی خاتون اینکر نے شوہر کے لیے بڑا فیصلہ سنا دیا۔

    ایک سوال کے جواب میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جہاں پہلے سارس وائرس پھیل چکا تھا، وہاں ایسی وبا سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات موجود تھے جیسے جنوبی کوریا اور ویت نام، اسی لیے ان ممالک میں وبا نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا امریکا کو اُٹھانا پڑ رہا ہے۔

    قبل ازیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کے ممالک کے لیے چیلنج ہے لیکن پاکستان اس عالمی وبا سے بہترین انداز سے نبرد آزما ہوا، دنیا کو پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

    Advertisement