کمزور اور دبلے پتلے لڑکے اور لڑکیوں کے لئے انتہائی مفید پھل، جسے کھا کر جسم کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جائے گے۔
کمزور اور دبلے پتلے لڑکے اور لڑکیوں کے لئے انتہائی مفید پھل، جسے کھا کر جسم کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جائے گے۔
جہاں پھلوں کے فائدے کی بات کی جاتی ہے وہاں انجیر کو کیسے پیچھے چھوڑا جا سکتا ہے. انجیر وہ پھل ہے جسے جنت کا پھل بتایا گیا ہے.
کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے بیش بہا نعمت ہے. انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے .عام پھلوں میں یہ سب سے نازک پھل ہےاور پکنے کے بعد خود بخودہی گرجاتا ہے اور دوسرے دن تک محفوظ کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا.
انجیر کے اندر پروٹین ، معدنی اجزاء شکر ، کیلشیم ، فاسفورس پائے جاتے ہیں۔ اس میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں .
وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں. کمزوری اور بخار میں اس کا استعمال اچھے نتائج ہوتے ہیں. یہ گردہ اور مثانہ سے پتھری کو تحلیل کرکے نکال دیتا ہے .
زہر کے مضر اثرات سے بچاتا ہے . انجیر کو مغر بادام اور اخروٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو یہ خطرناک زہروں سے محفوظ رکھتا ہے
اگر بخار کی حالت میں مریض کا منہ بار بار خشک تو اسے استمعال کریں. اس کو نہار منہ کھانا بہت فوائد کا حامل ہے.