اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 5 جنوری 2021 بروز منگل کو وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروں کا شیڈول جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ 25ویں صوبوں کی وزرا برائے تعلیم کی میٹینگ میں لئے گئے فیصلوں کے مطابق تعلیمی اداروں کے اوقات جاری کر دئے گئے ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق، 11 جنوری 2021 کو سکول صرف اسٹاف کے لئے کھولے جائینگے تاکہ وہ اپنا لائحہ عمل تیار کر لیں۔ اس کے بعد 18 جنوری کو پورے پاکستان میں آٹھویں کلاس سے بارہوں کلاس تک ادراے کھولے جائینگے۔ 25 جنوری کو 1 کلاس سے آٹھویں کلاس تک ادارے کھولے جائینگے۔