قرآن مجید فرقان حمید میں یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ رحمت العالمین کی رحمت کا مظہراور پیکر صرف اور صرف سرور کونین حضرت محمدمصطفٰی ﷺ کی ذات مبارکہ ہے۔ آپؐ کو اللہ نے جو شفاعت کا حق عطا کیا ہے، وہ اللہ کی رحمتوں میں سے بہت بڑی رحمت ہے۔
حدیث مشقاۃ میں بیان کیا گیا ہے کہ جب حضورﷺ کو حق شفاعت عطا کیا گیا تو یہ حق لینے کے بعد حضوراکرمﷺ نے صحابہ کرام سے فرمایا کہ تم سمجھتے ہو کہ یہ حق میں نے پرہیز گاروں کے لئے حاصل کیا ہے، پھر فرمایا نہیں یہ رحمت و شفاعت صرف گناہ گاروں اور خطا کاروں کے لئے ہے۔