واقعہ معراج اللہ کی قدرتوں کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔
اس واقعہ میں اللہ تعالی نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کواپنی قدرت کاملہ کا مظاہرہ کروایا۔ واقعہ معراج علان نبوت ماہِ رجب کی ستائیسویں رات تھی جب اللہ نے فرشتوں سے ارشاد فرمایا : “اے فرشتوں آج کی رات میری تسبیح بیان مت کرو، آج کی رات میری اطاعت و بندگی چھوڑ دو اور آج کی رات جنت الفردوس کو لباس اور زیور سے آراستہ کردو میری فرمانبرادی کا کلہا اپنے سروں پر باندھ لو۔اور فرمایا : ” اے جبرائیل! یہ پیغام میکائیل کو سنا دو کہ رزق کا پیمانہ ہاتھ سے علیحدہ کر دے ازرائیل سے کہی دو کہ وہ کچھ دیر کے لیے روحوں کو قبض کرنے سے ہاتھ اٹھا لے۔” حکم ربی ہوا کہ اے جبرائیل اپنے ساتھ ستر ہزار فرشتے لے جاؤ، حکم الہی سن کر جبرائیل امین سواری لینے کے لیے جنت میں جاتے ہیں اور آپ نے جنت میں جا کر ایسی سواری کا انتخاب کیا جو آج تک کسی شہنشاہ کو بھی نصیب نہ ہوئی ہوگی۔