مفتی قاسم عطاری ایک بہت بڑی مچھلی کے واقعے سے آگاہ کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مہم کے اوپر صحابہ کی ایک جماعت جن کی تعداد ایک سو تھی ان کو ایک مہم پر بھیجا۔
صحابہ کرام اپنی اس مہم پر گئے اور کئی دن ان کے وہیں گزر گئے۔ وہ سمندر کے کنارے تھے۔ اب ہوا یہ کہ مہم پوری ہونے کی جتنی دنوں کی امید تھی وہ پوری نہ ہوئی۔ اب جو خوراک کا ذخیرہ تھا وہ بھی ختم ہو گیا۔