لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے رکن فیاض الحسن چوہان اور نواز لیگ کی اہم رکن عظمیٰ بخاری کا آمنا سامنا ہو گیا۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے رکن فیاض الحسن چوہان اور نواز لیگ کی اہم رکن عظمیٰ بخاری کا آمنا سامنا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق، فیاض الحسن چوہان کے فیس بک پیچ پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے عظمی بخاری فیاض الحسن کو مشورہ دے رہی ہے کہ وہ جییل میں اپنے لئے کوئی سیل بنوا لے۔
جس پر جواب دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ عظمی بخاری کہے تو وہ جیییل میں بھی جانے کے لئے تیار ہیں، جس پر سب قہقہ لگا کر ہنسنے لگ پڑے۔
فیاض الحسن چوہان نے عظمی بخاری کو دعوت دی کہ وہ ایک میڈیا شو کرتے ہیں، جس کے جواب میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان پہلے کوئی پورٹ فولیو تو لے کر آئے، جس کے جواب میں فیاض نے کہا کہ وہ پہلے ہی منسٹر ہے۔
دوسری طرف یہ خبر سامنے آئی ہے کہ نواز شریف کے واپس آنے کے امکان بڑھ رہے ہیں کیونکہ ان کے آنے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہے۔