اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئیبکے جلسے کے اختتام پر ایک شخص نے مائیک پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئیبکے جلسے کے اختتام پر ایک شخص نے مائیک پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، پی ٹی آئی کا جلسک ختم ہونے پر ایک شخص نے اسٹیج کر طرف دوڑا اور اسٹیج پر پہنچ گیا اور مائیک پکڑ کر پاکستان کے وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر ڈالا۔
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم شہزاد نے شرکت کر کے خطاب کیا ۔ جس کے بعد ایک شخص اسٹیج پر چڑھ گیا۔
اس شخص نے مائیک ہاتھ میں لیکر پیش گوئی کی کہ سب ویسا ہی ہو گا جیسا راجا خرم شہزاد نے کہا پر وزیراعظم عمران خان نہیں ہوگے۔
اس نے مزید کہا کہ عمران خان استعفیٰ دیں تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں جبکہ نعرہ لگایا کہ نو عمران اونلی عوام۔ لوگ اس آدمی کی اس حرکت سے حیران ہو گئے اور حیرانگی کا اظہار کیا جبکہ اسٹیج انتظامیہ نے مائیک اس شخص سے لے کر اس کو مزید بات کرنے سے روک دیا ۔