بچے اللہ تعالی کی نعمت ہیں جو اگر نہ ہوں تو انسان اُن کی طلب میں کیا کُچھ نہیں کرتا اور اگر ہوجائیں اور فرمانبردار نہ ہوں تو بھی انتہائی تکلیف دہ چیز ہے اور والدین کے لیے ایسے بچے درد سر بن جاتے ہیں اور اُنہیں وقت سے پہلے بُوڑھا کرنے کا باعث بن جاتے ہیں۔
نافرمانبرداری کا الزام آج کے دور کے بچوں پر عام لگایا جارہا ہے اور اس الزام کے پیچھے حقیقت بھی کُچھ ایسی ہی ہے ماہرین نفسیات کا کہنا ہے موجودہ دور کے بچے پچھلے عہد کے بچوں سے کہیں زیادہ گُستاخ اور نافرمانبراد ہیں اور اس کے پیچھے ماہرین کا کہنا ہے 5 وجوہات ہیں۔