جن عورتوں میں یہ نشانیاں
پائی جاتی ہیں، وہ بہت ہی بابرکت ہوتی ہیں۔
ایک عورت کسی کام سے گھر سے باہر نکلی تو گھر کے باہر تین اجنبی بزرگوں کو بیٹھے دیکھا، عورت کہنے لگی میں آپ لوگوں کو جانتی نہیں لیکن لگتا ہے کہ آپ لوگ بھوکے ہیں۔ چلیں! اندر چلیں! میں آپ لوگوں کو کھانا دیتی ہوں۔ ان بزرگوں نے پوچھا: کیا گھر کا مالک موجود ہے؟ عورت کہنے لگی: نہیں، وہ گھر پر موجود نہیں۔ انہوں نے جواب دیا: پھر تو ہم اندر نہیں جائیں گے۔
رات کو جب خاوند گھر آیا تو عورت نے اسے سارے معاملے کی خبر دی۔ وہ کہنے لگا: انہیں اندر لے کر آؤ! عورت اُن کے پاس آئی اور اندر چلنے کو کہا! انہوں نے جواب دیا: ہم تینوں ایک ساتھ اندر نہیں جاسکتے۔ عورت نے پوچھا: وہ کیوں ؟ ایک نے یہ کہتے ہوئے وضاحت کی : اس کا نام مال ہے اور اپنے ایک ساتھی کی طرف اشارہ کیا، اور اس کا نام کامیابی ہے اور دوسرے ساتھی کی طرف اشارہ کیا، اور میرا نام محبت ہے، اور یہ کہتے ہوئے بات مکمل کی کہ جاؤ اپنے خاوند کے پاس جاؤ اور مشورہ کر لو کہ ہم میں سے کون اندر آئے؟