حکومت کا ایک اور کامیابی کی طرف قدم، سب سے بڑا پروجیکٹ منظور، عوام کے لئے سہولت۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے ایک اور بہت بڑا پروجیکٹ عوام کی سہولت کے لئے منظور کر لیا۔
حکومت کا ایک اور کامیابی کی طرف قدم، سب سے بڑا پروجیکٹ منظور، عوام کے لئے سہولت۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے ایک اور بہت بڑا پروجیکٹ عوام کی سہولت کے لئے منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، مورخہ 22 جنوری 2021 کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اسد عمر نے پیغام جاری کیا۔ جس میں انہوں نے دعوٰی کیا کہ پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی برائے قومی اقتصادی کونسل نے تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ منظور کر دیا ہے۔ جس کی لاگت 70 ارب روپے ہے۔
منصوبے کے بارے میں بتاتے ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ 45 بلین صحت کے متعلق نئی سہولیات مہیا کرنے کے لئے ہے، 7 بلین قومی صحت کی دیکھ بھال کے لئے ہے اور 13 بلین پانی اور صفائی وغیرہ کے انتظام کے لئے ہے۔