شہتوت اپنی افادیت کی وجہ سے اور مفید فائدوں کی وجہ سے بہت زیادہ کھائے جاتے ہیں۔ ان کے اندر وٹامن سی، پوٹاشیم، میگنیشیم اور فائبر بھرا ہوتا ہے۔
شہتوت نظر کو تیز کرتا ہے۔ کیونکہ ان کے اندر وٹامن سی کی وافر مقدار شامل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے اندر آنکھوں کے نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز سے تحفظ فراہم کرنے کی بھی قابلیت موجود ہوتی ہے۔
یہ پوٹاشیم کا بہت اچھا ذریعہ ہونے کی وجہ سےہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان سے ہائیپر ٹینشن جیسے مرض سے محفوظ رہنے میں بھی مدد ملتی ہے۔