لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے شہر کاہنہ میں دو بہنوں کے ساتھ ہونے والے معاملے، جس میں ان کو اس دنیا سے بھیج دیا گیا، میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پکڑے جانے والے 20 سالہ محمد نعیم نے ساری واقعہ کی اصل کہانی اُگل دی۔ کاہنہ پولیس اسٹیشن میں پکڑے جانے والے نعیم نے بتایا کہ ان دو بہنوں میں اسے ایک کے ساتھ اس کا تعلق تھا۔ کیونکہ وہ لڑکی اس کے ساتھ فیکٹری میں کام کرتی تھے۔ پھر نعیم کی اس کے ساتھ دوستی ہو گئی اور بات جسم تک پہنچ گئی اور یہ دونوں اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے ایک دوسرے کے جسم کا استعمال کرتےتھے۔ لڑکی شادی شدہ تھی اور اس کے 4 بچے تھے جبکہ نعیم کی شادی نہیں ہوئی۔
نعیم کے مطابق، ایک دن اس لڑکی ساجدہ نے نعیم کواپنے گھر بُلایا اور اپنے بچوں کو ان کی نانی کے گھر بیھج دیا۔ لڑکی نے نعیم کو یوٹیوب سے غلط قسم کی ویڈیو دیکھائی، جس میں ایک ویڈو ایسی تھی، جس میں لڑکی کے ہاتھ باندھ کر لڑکے نے اس کے ساتھ غلط کام کیا۔ ساجدہ نے نعیم کو یہ ویڈیو دیکھا کر اس کے ساتھ ایسا ہی کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ پھر نعیم نے ساجدہ کے ہاتھ دوپٹہ کے ساتھ باندھے اور اس کے ساتھ غلط کاری کی۔ اس کے بعد ساجدہ نے نعیم کو یہ کہہ کر کے بھیج دیا کہ اس کا شوہر آنے والا ہے۔
جب کہ دوسری طرف ساجدہ کی چھوٹی بہن چھپ کر ان دونوں کی ویڈیو بنا رہی تھی، جو کہ ساجدہ اور اسکی چھوٹی بہن کی ملی بھگت تھی اور نعیم کو اس بات کا علم نہیں تھا۔ یہ عمل دو چار دفعہ دہرایا گیا۔