طوفانی بارشوں اور سیلاب سے کراچی کی سڑکیں زیر آب آنے سے بیماریوں کے پھیل جانے کا خدشہ ہے۔
کراچی (اعتماد نیوز) کراچی میں ڈاکٹروں کو وبائ بیماریوں کے پھیلنے کا شدید خدشہ لاہک ہے، کیونکہ کئی دن گزر جانے کے باوجود بھی ابھی تک کراچی سے مکمل طور پر گندا پانی نہیں نکالا جا سکا، جو کہ چلتے پھرتے لوگوں کے لئے جان کا خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بے یارومددگار مقامی لوگ گھریلوں بالٹیوں کے استعمال سے پانی کو گھروں سے نکالنے کو شش کرر ہے ہیں، جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے کیونکہ پانی گھروں میں اتنا داخل ہو چکا ہے کہ اس کے لئے باقاعدہ پانی نکالنے والی مشینیں استعمال کرنا نا گزیر ہو گیا ہے۔ حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے کورنگی کراسنگ اور گرے ریور اپارٹمنٹس سے دو دن سے پانی نہیں نکالا جاسکا۔